ایسا جینا بھی کیا ہے مر مر کے

ایسا جینا بھی کیا ہے مر مر کے
وہ جہاں بھی رہے ، رہے ڈر کے
اب کسی طرح دل نہیں لگتا
گھر میں سب کچھ تو ہے سوا گھر کے
سانس کا بوجھ اب نہیں اٹھتا
جسم خالی ہے ، ڈھڈ  بنا سر کے
اس کو جانے کی کتنی جلدی تھی
بات ساری کہی پہ کم کر کے
اسکو ناراض ہونا آتا ہے ؟
واری جاؤں میں ایسے تیور کے
پوجا بھاٹیہ

Comments