دعا کرو کہ اب اپنے سکول کھل جائیں

دعا کرو کہ اب اپنے سکول کھل جائیں
پڑے ہیں بند جو سارے سکول کھل جائیں
طویل حبس ِ فراغت کا خاتمہ ہو جائے
کلاس روم، دریچے، سکول کھل جائیں
وہ دن بھی لائے خدا جلد میرے دیس میں جب
تمام علمی ادارے، سکول کھل جائیں
میں دیکھ لوں کئی بچے سکول جاتے ہوئے
مرے خدا اسی صدقے سکول کھل جائیں
خدا کرے مری دنیا کی ایک اک بستی
وبا کے جبر سے نکلے، سکول کھل جائیں
پیام گردش تدریس کیا تھما یارب
قلوب و ذہن ہیں جکڑے، سکول کھل جائیں
یہ آرزو ہے دل علم ریز کی فیصل
کچھ ایسے ہو کہ ابھی سے سکول کھل جائیں
عزیز فیصل

Comments