ہمارے ناکام تجربوں کی کسی کو کوئی خوشی نہیں تھی

ہمارے ناکام تجربوں کی کسی کو کوئی خوشی نہیں تھی
ہمیں بزرگوں کی رائیگانی کاغم نہیں ہے، تو کیا غلط ہے
ہمیں بڑوں نے یہی کہا تھا کہ “لا” ہی سچ ہے، سو گھر کی چھت پر
کسی جماعت، کسی خدا کا علم نہیں ہے ، تو کیاغلط ہے
کہ سائنسی طور پر بھی دونوں کا کوئی امکاں نہیں، سو کہہ دوں
تمہارا ملنا خدا کے ملنے سے کم نہیں ہے، تو کیا غلط ہے
راز احتشام

Comments