کہیں کہیں تھی دھوپ تھی

کہیں کہیں تھی دھوپ تھی
وہ کچھ نہیں تھی دھوپ تھی
کہاں کہاں پھرے تھے ہم
زمیں زمیں تھی، دھوپ تھی
چھپا کے ابر لے گیا
ابھی یہیں تھی دھوپ تھی
بچھڑ گیا تھا کارواں
جو ہمنشیں تھی، دھوپ تھی
کبھی لگا وہ چھاؤں ہے
مگر نہیں تھی، دھوپ تھی
میگی اسنانی

Comments