بن ترے ذہن میں رکھا کیا ہے

بن ترے ذہن میں رکھا کیا ہے
میرے جینے کا اسرا کیا ہے
اپنی ہستی مٹا بھی سکتی ہوں
میرے بارے میں جانتا کیا ہے
عشق کو وصل میں بہا ڈالا
ہجر میں آنکھ سے بہا کیا ہے
تم نے شکوہ کیا تو پوشیدہ
اس نے ہنگامہ کردیا کیا ہے
میری آنکھوں سے مت سوال کرو
چاند سے پوچھو جاگنا کیا ہے
میں نہیں جانتی کہ کیا ہوگا
میں نہیں جانتی ہوا کیا ہے
عشق تم سے ہے اور زندہ ہوں
میں نہیں جانتی آنا کیا ہے
میگی اسنانی

Comments