کس ہنر کے مظاہرے میں ہو

کس ہنر کے مظاہرے میں ہو
تم تو خود سے مقابلے  میں ہو
چاند آئے گا؟ صلح کرنے کو؟
جاگ جاؤ  ، مغالطے میں ہو
قتل کرنا تو اسکو ٹھیک نہیں
عشق کی موت حادثے میں ہو
آتے آتے ہنسی یوں پھسلی ہے
جیسے اشکوں کے راستے میں ہو
چاند غایب ہے چاند راتوں سے
کیا پتا میرے آئینے میں ہو
تم چلے تھے خلا کو بھرنے کیوں
لوٹ آئے کی راستے میں ہو
پوجا بھاٹیہ

Comments