سب کو بچاو خود بھی بچو فاصلہ رکھو

سب کو بچاو خود بھی بچو فاصلہ رکھو
اب اور کچھ کرو نہ کرو فاصلہ رکھو



 خطرہ تو مفت میں بھی نہیں لینا چاہیے
گھر سے نکل کے مول نہ لو فاصلہ رکھو
فی الحال اس سے بچنے کا ہے ایک راستہ
وہ یہ کہ اس سے بچ کے رہو فاصلہ رکھو
دشمن ہے اور طرح کا جنگ اور طرح کی
آگے بڑھو نہ پیچھے ہٹو فاصلہ رکھو
حل بھی تلاش کر لیا جائے گا عن قریب
تم بس مرض کو بڑھنے نہ دو ، فاصلہ رکھو
رکھنے کی بس یہ تین ہی چیزیں ہیں ان دنوں
ہمت رکھو یقین رکھو فاصلہ رکھو
کرتے ہو جس طرح برے لوگوں سے اجتناب
اچھوں سے بھی گریز کرو فاصلہ رکھو
جواد شیخ

Comments